5 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ اور شام کے نائب وزیر خارجہ نے شام کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ۔

ابنا: شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تہران میں ، اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ، باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق مسائل منجملہ شام کی صورتحال کے بارے میں مذاکرات کئے ۔در ایں اثنا اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ میں عرب اور افریقہ کے سیکشن کے امور میں نائب وزیر خارجہ ، حسین امیر عبد اللہیان اور فیصل مقداد نے بھی شام کی تازہ ترین صورتحال اورعلاقائی و غیر علاقائی ملکوں کے موقف کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔ فیصل مقداد نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شام کی بحرانی صورتحال میں اب بہتری اور استحکام پیدا ہورہا ہے ۔.......

/169