ابنا: شام کے بعض ذرائع ابلاغ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ بندر بن سلطان نے شام میں لڑنے والے دہشت گرد وہابی ـ اخوانی گروپ النصرہ کوحکم دیا ہےکہ وہ شام میں ایسے تمام گروپوں کا صفایا کردے جو النصرہ کے پرچم تلے نہیں بلکہ الگ الگ شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بندر بن سلطان نے اسرائیلی اور ترکی افسروں کی مدد سے شام کے چار اعلی حکام کو قتل کرنے میں کامیابی کے بعد اب شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جس میں وہ اب تک اب تک ناکام رہا ہے اور وہ شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرکے سعودی عرب کے بادشاہی تخت و تاج کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شام میں وہابی تکفیری دہشت گردگروہ النصرہ شامی حکومت کے خلاف لڑ رہا ہے جسے اب تک کافی شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے یہ گروہ اپنی شکست کے بعد شام کے عام شہریوں کو اپنی بربریت اور بہیمانہ کارروائیوں کا نشانہ بناتا ہے۔
.......
بشکریہ از مہر
/169