ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے میں واقع قلعہ بالاحصار کے علاقے میں کالعدم ملک دشمن و صہیونیت نواز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مومن شہید ہوگئے ہیں۔شہید ہونے والے مومن کی شناخت ابرار حسین کے نام سے ہوئی ہے شہید کے جسد خاکی کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے حاجی ابرار حسین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جبکہ صدر میں منعقدہ دستہ امامیہ کے موقع پر آئی ایس او پشاور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل توقیر نے بھی واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔/110
3 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 378573
قلعہ بالاحصار کے قریب تکفیریوں کے حملے کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے حاجی ابرار حسین کا جسد خاکی کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔