2 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کے آئندہ سال کے بجٹ میں تیل کی آمدنی پر کم سے کم انحصار کیا جائے گا۔

ابنا: صدر مملکت نے تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ تیل کی آمدنی پر انحصار کم سے کم کیا جائے اور تمام اداروں نے اس سلسلے میں بہت اچھی کوششیں کی ہیں اور بجٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔ایرانی حکومت کا پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا مجوزہ بجٹ دو سو نوے ارب ڈالر یعنی پانچ سو اسی ہزار ارب تومان کا ہے کہ جو گزشتہ سال کے بجٹ سے پینتیس ارب ڈالر زیادہ ہے۔......./169