ابنا: اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے کہا ہے کہ غیرعلاقائي طاقتوں کے نوکر اور بد نیت علاقائي حکام ، شام اور عراق میں بحران اور فتنہ پھیلا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام اور عراق کے فتنوں کا فائدہ امریکہ اور اسرائیل کو پہنچ رہا ہے جبکہ ان دونوں مسلم ممالک کے عوام علاقہ کے بد نیت حکام کی وجہ سخت اور شدید بحران کا شکار ہیں۔ انھوں نے علاقائی ممالک پر زور دیا کہ وہ ان فتنوں کی روک تھام کے لئے عملی اقدام کریں اور شدت پسندوں کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ تعاون روک دیں۔ ترجمان نے کہا کہ اگر فتنوں کی روک تھام نہ کئی گئی تو اس کے پورے علاقہ پر سنگين اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں ۔ ترجمان نے غزہ کے عوام کی فتح اور اسرائیل کی شکست کو 2012 کا سب سے اچھا اور شیریں واقعہ قراردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
1 جنوری 2013 - 20:30
News ID: 377725
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیرعلاقائي طاقتوں کے نوکر اور بد نیت علاقائي حکام ، شام اور عراق میں بحران اور فتنہ پھیلا رہے ہیں۔