ابنا: افغانستان سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق ہلمند کے گورنرہاؤس نے اعلان کیا کہ تین افغان شہری طالبان کےایک حملے میں ہلاک ہوئے ہیں ۔ ہلمند میں گورنر ہاؤس کے آجکے بیان کے مطابق یہ افراد ایک نجی کمپنی میں ملازم تھے اور انکی لاشیں ضلع "نوزاد" کے "دوردست" علاقے میں مل گئی ہیں۔دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے خوست صوبے میں ایک امریکی اڈےپر حملے کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس حملے میں کم از کم 7 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نےاعلان کیا کہ کل پیر کو افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں کے قریب واقع امریکہ کے ایک فوجی اڈے پر حملے میں کم از کم 7 امریکی فوجی مارے گئے ۔ امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس فوجی اڈے میں ہونیوالا دھماکہ غیرضروری بارودی مواد کو تباہ کرنے کےلئے کیا گیا تھا۔
.....
/169