ابنا: انھوں نے ایران کی پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے عراق میں ہونے والے تازہ ترین خوفناک بم دھماکوں کی طرف اشارہ کیا کہ جن میں 13 افراد جاںبحق اور تقریبا 50 دیگر زخمی ہوئے اور کہا کہ امریکی نہیں چاہتے کہ عراق میں امن قائم ہو اسلئے کہ ایسی صورت میں ایران و عراق کے تعلقات فروغ پائیں گے ۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سیّد حسین نقوی حسینی نے ایران اور عراق کی مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی پالیسی میدان عمل سے شیعہ مسلمانوں الگ تھلگ کرنے مبنی ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب اس کے ساتھہ ہر طرح کا تعاون کررہا ہے ۔
.......
/169