ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں تعلیم دشمن طالبان دہشت گردوں نے ایک اوراسکول کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے۔ اسکول کو دھماکے اڑاتے ہوئے ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے بکھر آباد میں طالبان شدت پسندوں نے سرکاری گرلز مڈل اسکول میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔جس کے پھٹنے سے اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔دھماکے میں اسکول کا چوکیدار بھی جاں بحق ہوا۔خیبر ایجنسی میں گزشتہ چار سالوں کے دوران تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد 70سے زائد ہوگئی ہےجبکہ طالبان دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 500 سے زائد اسکولوں کو تباہ کیا ہے۔
.......
/169