30 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان کے حکام ، اس ملک میں طالبان کے حملوں میں اضافے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں ۔

ابنا: پاکستان کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اس ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران طالبان نے اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے ۔ پاکستان کے خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اس ملک میں کام کرنے والے انتہا پسند گروہوں منجملہ کاالعدم لشکر جھنگوی بھی ملک میں عدم استکام پیدا کرنے والے عوامل میں سے ہے اور وہ اس کوشش میں ہے کہ پاکستان کی حکومت کو سرنگوں کردے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک دوسرا مسئلہ کہ جس نے پاکستان کی حکومت کو مشکل سے دوچار کررکھا ہے ، اس ملک کی سرزمین پر امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملے ہیں ۔ حالیہ چند برسوں کے دوران پاکستان کے قبائیلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھہ دھوبیٹھے ہیں ۔ یاد رہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوباما کے صدارتی دور میں پاکستان کی سرزمین پر ڈرون طیاروں کے حملوں میں شدت آئی ہے ۔

.......

/169