ابنا: نیویارک سے جاری ہونے والے ایک ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لیوی اہل کاروں کا قتل ،کراچی میں بم دھماکے اور مستونگ میں زائرین کی بسوں پر حملے نے انہیں دہشت زدہ کردیا ہے۔بان کی مون نے خاص طور پر مذہبی بنیادوں پر قتل وغارت کی مذمت کی۔انہوں نے 21لیویز اہلکاروں کے اغوا اور ان کے قتل کی بھی مزمت کی۔انہوں نے کہا کہ ان ظالمانہ اقدام کا کسی بھی صورت جواز نہیں پیش کیاجاسکتا ،انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ بان کی مون نے پاکستانی حکومت اورعوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدو جہد میں حمایت کا اعادہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔/110
30 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 377075
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔