ابنا: حسین سبحانی نیا نے مشرق وسطی کے ممالک میں مغربی ڈرون طیاروں کی سرگرمیوں میں اضافے پر جرمنی کی جانب سے تشویش کے اظہار پر کہا کہ نیٹو کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے جرمنی کا بھی ادراک ہوا ہے کہ نیٹو کے بعض رکن ممالک دہشتگردی کے خلاف جنگ کا بہانہ بناکر اس تنظیم کے پیسوں کو خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے مشرق وسطی اور دیگر اسلامی ممالک کے خلاف مغرب کے جاسوس طیاروں کی سرگرمیوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویدار ،ایک طرف انسانی حقوق کا ڈھول بجاتے ہیں اور دوسری طرف دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے اپنی نئی ہتھیاروں سے انسانوں کے قتل عام کا ارتکاب کررہے ہیں۔مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے کمیشن کے رکن نے مزید کہا کہ مغربی ممالک جہاں بھی انکے مفادات ہوں دہشتگردی کے خلاف جنگ کا بہانہ بناکر ایسے بے گناہ انسانوں کو قتل کرتے ہیں جو دہشتگرد گروہوں کی تشکیل میں ان کا کوئی کردار نہیں رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب اسلام اور اسلامی طرز فکر کی توسیع کو روکنے کی خاطر کسی بھی حیلے بہانے کا استعمال کرتا ہے ۔
.......
/169