ابنا: سرگئی لاؤروف نے انٹر فیکس خبر رساں ایجنسی سے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کے نتائج بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی مذاکرات کو حاشیے پر رکھے جانے کا باعث بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں مشکلات اور سست روی پائی جاتی ہے لیکن اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ مستقبل مذاکرات کا ہی ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے تیرہ دسمبر کو تہران میں ایران اور آئی اے ای اے کے مذاکرات کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو ایران کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر مثبت ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ردعمل سلامتی کونسل اور امریکا کی جانب سے خود سرانہ طور پر لگائی جانے والی پابندیوں کو تدریجی طور پر اٹھائے جانے کی شکل میں سامنے آنا چاہئے۔.........../110
28 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 376440
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پر امن ایٹمی پروگرام کی توسیع کا ایران کا مسلمہ حق، مذاکرات کی بنیاد ہونا چاہئے۔