28 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان کے سیکریٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک نے کہا ہےکہ امریکہ پاکستان کے خلاف دوسرے ملکوں کی ایجنسیاں بھی استعمال کررہا ہے۔

ابنا: آصف یاسین ملک نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں سی آئي اے کے افراد کی فہرست دیدی ہے۔ راولپنڈی میں وزارت دفاع میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے ساتھ امریکہ کا لب ولہجہ تبدیل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج شمالی وزیرستان میں کسی بھی وقت آپریشن کرنے کی توانائي رکھتی ہے لیکن افغان سرحد سیل کئےجانے تک ایسا کوئي آپریشن سود مند نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110