اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق علامہ محدث بحرانی کے احترام میں رکھی گئی مجلس کی مقدماتی نشست عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی اور کئی دوسرے علمی ، دینی اور حوزوی اداروں کے تعاون سے شیراز میں منعقد ہو گی۔ مجلس کے انتظامات کے متعلق ہم آہنگی کی پہلی میٹنگ عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے ثقافتی امور کے انچارج کے دفتر میں اسمبلی کے جنرل سیکرٹری اور مجلس کے سیکرٹری کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے ثقافتی امور کے انچارج نے اس مجلس کو علامہ بحرینی کی عظیم شخصیت کی معرفت کے سلسلے میں ایک مؤثر قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامہ بحرینی کے احترام میں رکھی گئی مجلس اس جید بحرینی عالم دین کی علمی میراث کو زندہ کرنے کا ایک بہانہ ہے۔حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر لک زایی نے اس مجلس کے انتظاماتی امور کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ اگر اس مجلس کے انعقاد کے لیے مناسب وقت صرف نہ کیا جائے تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے ۔انہوں نے علامہ بحرانی کے آثار کی جمع آوری کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ اس مجلس کے انعقاد کے لیے علامہ کے آثار کی شناسایی، جمع آوری، تصحیح و تحقیق بہت ضروری ہے تاکہ ان کے تمام علمی آثار کو ایک مجموعہ کی شکل میں احیا کیا جا سکے۔نجف لک زائی نے مزید کہا کہ بعض کتابیں دوسری بار جب کہ دوسری بعض پہلی دفعہ چھپوائی جا رہی ہیں۔ان کے بقول اب تک عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے جنرل سیکرٹری«حجت الاسلام والمسلمین اختری، وزیر فرهنگ و ارشاد اسلامی ڈاکٹر حسینی اور حوزہ علمیہ قم کے سرپست اعلی آیت الله حسینی بوشهری نے اس مجلس کے عظیم الشان انعقاد کے لیے مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ علامہ محدث بحرانی کے احترام میں رکھی گئی مجلس کی مقدماتی نشست عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، ادارہ فرہنگ و ارشاد اسلامی قم۔ حوزہ علمیہ قم، موسسہ آل البیت(ع) ادارہ اوقاف ، صوبہ فارس میں ولی فقیہ کے نمائندہ کے دفتر کے تعاون سے اس سال کے آخر میں منعقد ہوگی۔علامہ بحرینی کے آثار کی یہ مجلس 2013 میں کانفرنس کی شکل میں منعقد ہوگی۔
27 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 376284
علامہ محدث بحرانی کے احترام میں رکھی گئی مجلس کی مقدماتی نشست عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، ادارہ فرہنگ و ارشاد اسلامی قم۔ حوزہ علمیہ قم، موسسہ آل البیت(ع) ، ادارہ اوقاف ، صوبہ فارس میں ولی فقیہ کے نمائندہ کے دفتر کے تعاون سے اس سال کے آخر میں منعقد ہوگی