26 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن ہادی شوستری نے ایران کی بحری مشقوں کو ایران کی دفاعی پالیسی کا حصہ قراردیا ۔

ابنا: ہادی شوستری نے کہا کہ بین الاقوامی اور ایرانی سمندر میں جاری ایرانی بحری مشقیں ملک کی دفاعی پالیسی کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران علاقے میں پائيدار امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور ایران کی تمام فوجی مشقیں اسی پالیسی کے تحت انجام پاتی ہیں۔ہادی شوستری نے ایران کی طرف سے مشرق وسطی کے حساس علاقے میں بیرونی افواج کی کسی بھی طرح کی موجودگي کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ ایران تمام علاقائی ممالک کے تعاون سے پائیدار امن چاہتا ہے۔انہوں نے ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کے مغربی اور صیہونی میڈیا کے پروپیگنڈے کو غلط قراردیا اور کہا کہ گزشتہ تین عشروں کے دوران ایرانی رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران علاقے کے دیگر ممالک کے لئے ہرگز خطرہ نہیں ہے۔

.......

/169