ابنا: سیدہاشم موسوی نے کہا کہ آج پاکستان میں قائد اعظم کی یاد ایک رسم کے طور پر منائی جاتی ہے مگر قائد اعظم کی فکر و فلسفے کو بھول کر اس ملک کو امریکیوں کا اڈہ بنادیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستان کی حالت پر تو خود قائدا عظم کی روح بھی تڑپتی اور روتی ہوگی، کہ میرا پاکستان کن نا اہلوں کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاہب کی ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور دنیا کے دیگر تمام مذاہب کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں مگر افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ مغربی دنیا کے اندر مسیحیوں کے اندر یہودی اور مسیحی صہیونی پیدا ہوئے ہیں جو انتہا پسندی کی بنیاد پر مسلمانوں کا خون چوس رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسکی ایک مثال شان رسالت (ص) میں توہین اور گستاخی ہے جس سے فائدہ اٹھا کر وہ مذاہب کے درمیان نفرتیں پھیلا کر انہیں ایک دوسرے سے لڑاتے ہیں مگر وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی محبت کے رشتے کو کبھی ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں چاہیے کہ مسیحی دنیا کو اپنی صفوں سے ان صہیونیوں کو الگ کرکے انہیں نکال دینا چاہئے تا کہ دنیا میں امن قائم ہو سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
25 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 375800
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے یوم ولادت حضرت عیسیٰ (ع) اور یوم ولادت قائد اعظم کے موقع پر پوری دنیا کی مسیحی برادری اور تمام پاکستانیوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان آج امریکی ایجنٹوں کا پاکستان بن چکا ہے۔