ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے دنیا کے عیسائی ممالک کے سربراہوں کو الگ الگ پیغام ارسال کرکے حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت اور نئے عیسوی سال کے آغاز کی مناسبت سے ان ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔صدر مملکت نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال میں اجتماعی کوشش سے تمام دنیا والوں کے لئے امن اور رفاہ فراہم ہوگا اور توحید، اخلاق اور محبت کی بنیاد پر پائیدار عدل و انصاف قائم ہوگا۔انہوں نے اپنے اس پیغام میں شدید اخلاقی، سماجی اور تقافتی بحرانوں سے انسان کی نجات کی واحد راہ کی حیثیت سے پیغمبران الہی کی تعلیمات کی طرف دنیا والوں کی بازگشت کو ضروری قراردیا۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے عیسائي حکومتوں اور اقوام کے لئے نئے سال میں سعادت ، کامیابی اور سربلندی کی تمنا کا اظہار کیا۔
.......
/169