ابنا: اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفت گو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک مہرہ اسٹیبلشمنٹ نے 30 اکتوبر کو کھیلا تھا چینج خان کے نام سے اور دوسرا یہ ہے 30 اکتوبر کا سونامی خان اب بدنامی خان بن چکا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ طاہر القادری 3 بلٹ پروف گاڑیوں اور 10 سیکیورٹی گاڑیوں کے بغیر سفر نہیں کرتے اور بات غریبوں کی کرتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جس پیپلز پارٹی کا پنجاب کا صدر منظور وٹو اور گورنر احمد محمود ہو وہ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔/110
24 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 375439
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا جلسہ 25 سے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوا۔ بڑے جلسے کرنا اس بات کی دلیل نہیں کہ قیادت مضبوط ہے اور سیاسی شعور رکھتی ہے۔