ابنا: بلوجستان کے شہر قلات میں فوجی قافلے پرمسلح افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں 2فوجی اہلکار ہلاک ہوئے،فوجی ذرائع کے مطابق حملہ مشکئی فورٹس سے واپسی پر کیا گیا۔ اس حملے کے بعد علاقے کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ۔ادھر کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کنٹینر کاڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطاق ایک نجی کمپنی کا کنٹینر کوئٹہ سے بیرون صوبہ جارہا تھا کہ کوئٹہ سبی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے اس پر اندھادند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کنٹینر کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کلینر محفوظ رہا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئےاس ملک میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر ردعمل دکھاتے ہوئےعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی محمد عدیل نے کہا کہ یہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ دہشت گرد بڑی آسانی سے عام لوگوں، سیکورٹی اہلکاروں اور سیاست دانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
.......
/169