ابنا: نہرین نٹ کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے کل ہونیوالے ابتدائی اجلاس میں شرکاء نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے معاندانہ رویے کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سعودی عرب کےوزیر خارجہ سعودالفیصل نے ایران کے خلاف الزامات کا اعادہ کرتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران پر خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔ الفیصل نے دعوی کیا کہ ایران علاقے کی موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا کر اس کونسل کے رکن ممالک میں شرانگیزی کے درپے ہے۔ادھر بحرین کے وزیرخارجہ نے بھی اس ملک میں جاری عوامی انقلاب اور احتجاجات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو ان احتجاجات کا عامل قرار دیا۔بحرین ایسی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران پراس ملک میں جاری احتجاج میں مداخلت کا الزام عائد کررہا ہے کہ " بسیونی " کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوامی احتجاج میں ایران کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔......./110
23 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 374690
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ابتدائی اجلاس، ایران مخالف ماحول میں منعقد ہوا ۔