ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ خلا کو فوجی خلا بنانے کے ہم خلاف ہیں اور ایسا کرنا بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اس وقت خلا کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں جو بین الاقوامی کنونشنوں کے بالکل خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک دیگر شعبوں میں بھی عالمی قوانین کو نظر انداز کررہے ہیں اور اس شعبے میں بھی وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک مختلف روشوں کے ساتھ پوری دنیا کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔وحیدی نے کہا کہ ہم خلا کو فوجی بنانے کے خلاف ہیں اور اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
