ابنا: العہد ویب سائٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایک سائٹ کے ڈائریکٹر رائف بدوی کو پھانسی دینے کی کوشش کررہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے سعودی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ رائف بدوی پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو واپس لےلے کیونکہ تمام الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ مشرق وسطی میں انسانی حقوق کے ڈپٹی ڈائریکٹر اریگ گلڈسٹین نے کہا کہ یہ سائٹ ایک مذہبی سائٹ ہے اور سعودی حکام اس سائٹ کے ڈائریکٹر کو اپنی معاندانہ سازشوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی حکام درحقیقت اسلام کے پیروکار نہیں بلکہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے پیروکار ہیں وہ اسلامی احکام کو مخالفین کو کچلنے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ایسا کرنا سعودی حکومت کی عادت بن گئی ہے جبکہ سعودی حکام خود اسلامی احکامات پر عمل نہیں کرتے بلکہ وہ امریکی احکامات پر عمل پیرا ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
22 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 374628
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایک سائٹ کے ڈائریکٹر کو پھانسی دینے کی کوشش کررہا ہے۔