22 دسمبر 2012 - 20:30

مغربی ممالک نے اعتراف کیا ہے کہ بحرینی حکومت بحرین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے اور انہیں قتل کرتی ہے اور ان پر تشدد کرتی ہے۔

ابنا: بحرین کی الوفاق ویب سائٹ کے مطابق، مغربی ممالک نے اعتراف کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے بحرین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے اور یہ حکومت بحرینی شہریوں کو قتل اور ٹارچر کرنے میں ملوث ہے۔ ادھر بحرین کی ایک عدالت نے تین 13 سالہ بچوں کی قید کی مدت مزید ایک ہفتہ تک بڑھا دی ہے۔ بحرین کی الوعد تنظیم نے بحرینی سکیورٹی دستوں کی طرف سے عام شہریوں کو کچلنے اور انھیں ٹارچر کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ الوعد کے مطابق بحرینی حکومت کی مذاکرات پر کوئی توجہ نہیں جبکہ بحرین میں جاری بحران کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کے رکن کا کہنا ہے کہ بحرین سے قتل و ٹارچر کی رپورٹیں حقیقت پر مبنی ہیں اور بحرینی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110