22 دسمبر 2012 - 20:30

روسی صدر نے برسلز میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں روس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور روس شامی عوام اور شامی حکومت کے ساتھ ہے۔

ابنا: مغربی ذرائع کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹین اور یورپی حکام کے درمیان شام اور انرجی کے معاملے میں اختلاف بدستور برقرار ہیں۔
آئرش ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور یورپی حکام کے درمیان شام اور انرجی کے معاملے میں اختلاف بدستور برقرار ہیں۔
یورپی یونین کے کمیشن کے سربراہ خوزہ مانوئل نے توانائی کے معاملے میں یورپی یونین کے قانونی سسٹم کا دفاع کیا جبکہ روسی صدر پیوٹن نے اسے غلط اور قرار دیا۔
روسی صدر نے برسلز میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں روس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور روس شامی عوام اور شامی حکومت کے ساتھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110