21 دسمبر 2012 - 20:30

مصر میں نئے آئینی مسودے پر ریفرنڈم کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: مصری الیوم کی رپورٹ کے مطابق مصر میں نئے آئینی مسودے پر ریفرنڈم کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ریفرنڈم کے دوسرے اور آخری مرحلے میں ستائیس میں سے سترہ صوبوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ریفرنڈم کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلیے ڈھائی لاکھ پولیس اور فوج کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے۔ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل اسکندریہ میں جھڑپیں ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اسکندریہ میں پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔گزشتہ ہفتے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں نئے آئین کے حق میں 57فیصدووٹ ڈالے گئے تھے۔ حزبِ اختلاف نے پہلے مرحلے میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے آج کے لئے نو ووٹ مہم شروع کر رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110