ابنا: اسماعیل کوثری نے ہمارے نمائندے سے بات چیت میں ملت ایران کی آواز کو سننے سے روکنے کے لیے مغرب کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یقینا اس قسم کے غیرقانونی اقدامات کا دور گزر چکا ہے کیونکہ آج دنیا کے لوگ حق کی تلاش میں ہیں اور وہ مختلف راستوں سے ایران کی حقیقت پسندانہ اور منصفانہ آواز سن لیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مغربی اور سامراجی نظام ان یکطرفہ اقدامات سے خود کو تباہی کے زیادہ قریب کر رہا ہے اور وہ ڈیموکریسی اور آزادی کے بارے میں اپنے جھوٹے دعووں کو مشکوک بنا رہا ہے۔ اسماعیل کوثری نے کہا کہ مغربی نظام اور امریکہ ہزاروں سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں کے درمیان ایران کے چند چینلوں کی آواز سننے کی طاقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میڈیا یکطرفہ ہو اور صرف ان کی منظور نظر خبریں ہی دنیا والوں تک پہنچائي جائيں۔
۔۔۔۔۔۔
/110