20 دسمبر 2012 - 20:30

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں واقع سبزی منڈی میں بم دھماکے کے ذریعے شدت پسند کمانڈر مولوی عباس کو ہلاک کیاگیا۔

ابنا: واقعے میں کمانڈر سمیت تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے ، ادھر خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا، دوسری طرف شب قدر کے علاقے ملوک کورونہ میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے تباہ کردیا شدت پسند شب قدر میں اب تک انتیس اسکولوں کو تباہ کرچکے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110