19 دسمبر 2012 - 20:30

شیعہ علماء کونسل نے یکم صفر المظفر کے جلوس پر تکفیری شرپسندوں کے حملے کی بنا پر ان کے کے خلاف دفعہ 295/a کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تیلی محلہ میں یکم صفر المظفر کو ایک ماتمی جلوس نکالا گیا تھا جو کہ اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں تھا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے جلوس پر حملہ ہوا اور عزآداروں کے جوابی حملے کے نتیجے میں شرپسند عناصر فرار ہوگئے لیکن دوبارہ جلوس کے قریب آکر تکفیری نعرے لگانے لگے۔ تاہم جلوس عزاء اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔ اس واقعے کے بعد شیعہ علماء کونسل کے ایک وفد نے علاقائی تھانے میں جا کر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا جس کے بعد رات گئے ان شرپسند عناصر کے خلاف شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی، شیخ مظھر اور عابد شیرازی کی سربراہی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 8 کارکناں مفتی تنویر، علی عمیر، امین حمزہ ، ندیم چودری، حنیف ولد شریف، ندیم بٹ اور شاہد بٹ کے خلاف 295/A,148,19 کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں کا کہنا تھا آج کے بعد جس شرپسند نے بھی ملت تشیع کے خلاف تکفیری اور غلیظ زبان استعمال کی، اس کے خلاف 295/A کے تحت مقدمہ درج کرایا جائے گا جس کی سزا 10 سال مقرر ہے اور یہ سزا ناقابل ضمانت ہے۔ اس اعلان کے بعد اب تک کئی علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف اس شق کے تحت مقدمہ درج ہوچکا ہے اور پولیس ان شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف ملزموں کو گرفتار کرچکی ہے جب کہ کچھ ملزمان اب تک مفرور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110