ابنا: ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم 30 لاکھ افغانیوں کو سنبھال رہی ہے، ہر روز ہزاروں لوگ کسی بھی قسم کی تفتیش کے بغیر پاک افغان سرحد عبور کرتے ہیں، افغان حکومت کو ہمارا احسان مند ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کی شب ٹی وی انٹرویو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے عالمی برادری کو اپنی حکمت عملی بدلنا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ افغان امن کے لیے امریکا یا برطانیہ کچھ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشیوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، ان میں کوئی شخص افغانستان جاتا ہے اور انٹیلی جنس چیف پر قاتلانہ حملہ کرتا ہے تو پھر اس میں افغان حکومت کی کوتاہی نظر آتی ہے۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک ہونے کے ناطے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ افغان حکومت کی اپنی کیا پالیسی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
19 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 373794
پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ملکی مفاد میں ہے چنانچہ اس کے لیے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔