ابنا: ایران کی ایسنا خبررساں ایجنسی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ امریکی اور یورپی ذرائع ابلاغ نے بھی خبر دی ہے کہ آیندہ چند ہفتوں میں ایران اور گروپ 5 + 1 کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ہونے والا ہے لیکن مذاکرات تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے۔ وزیر خارجہ صالحی نے گروپ 5 + 1 اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کے بہتر نتائج کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان مذاکرات میں اپنے قانونی حقوق کا مطالبہ کریں گے اور ہمیں سے اس سے زيادہ کچھ نہيں چاہئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
17 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 373239
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران پرامن جوہری توانائی کے استعمال کے سلسلے میں اپنے جائز اور قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔