17 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے دائرے سے خارج ہوچکی ہے۔

ابنا: سید حسین نقوی حسینی نے ایسنا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے چنانچہ اگر ایجنسی کے ماہرین کے وفد کے دورہ تھران کو مدنظر رکھ کر تکنیکی اور قانونی دائرے میں ایران کے جوہری مسئلے پر غور کیا جائے تو مذاکرات کے بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایران اور گروپ 5 + 1 درمیان مذاکرات کا حالیہ دور 13 دسمبر 2012 کو تہران میں ہوا تھا اور اس سلسلے کے مذاکرات کا اگلا دور 16 جنوری 2013 کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل نمائندے جناب علی اصغر سلطانیہ نے تہران مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں کافی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110