14 دسمبر 2012 - 20:30

آیت اللہ نوری ہمدانی نے مسلمانوں کی سر بلندی کیلئے وحدت کو بہت ہی اہم قرار دیا انہوں نے مسلمانوں کو خبردار کیا کہ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈال کر ان کے درمیان موجودہ اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے شہر قم میں ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام میں مسلمانوں کے تمدن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جس زمانے میں دنیائے اسلام میں علم و دانش کا دور دورہ تھا اس زمانے میں یورپ جہالت کی تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا: مسلمانوں کی عزت و سر بلندی کیلئے ضروری ہے کہ ان کے پاس اسلامی حکومت ہو۔ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا مسلمانوں کی عزت و سر بلندی کیلئے اتحاد و وحدت بھی انتہائی ضروری ہے کیونکہ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈال ان کے اتحاد کو ختم کر دینا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110