14 دسمبر 2012 - 20:30

پیغمر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں توہین آمیز گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے سلسلے میں دو اسلامی تنظیموں نے فرانسیسی میگزین کے خلاف ہرجانے کا دعوی کر دیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ  کے مطابق  فرانس کی دو اسلامی تنظیموں نے فرانس کے ایک میگزین کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے بعد اس میگزین کے خلاف ہرجانے کا دعوی کر دیا ہے۔ دعوی میں کہا گیا کہ ان خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ان دو اسلامی تنظیموں نے اسی میگزین سے 780 ہزار یورو کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہبدو کامیڈی میگزین ہے جس نے گذشتہ روز پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کی شان کے خلاف گستاخانہ خاکے شائع کئے۔۔۔۔۔۔۔

/110