12 دسمبر 2012 - 20:30

سینکڑوں اردنی شہریوں نے جمعہ کے دن مظاہرہ کر کے اس ملک میں فوجی حکومت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ  کے مطابق اردنی شہریوں نے گذشتہ جمعہ کو فوجی عدالت کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو روکا جائے اور فوجی حکومت کے فوری خاتمے کا اعلان کیا جائے۔ واضح رہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں فوجی عدالت کے سامنے مظاہرے کے وقت سیکورٹی اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے اس مظاہرے کی کال اخوان المسلمین کے ایک گروہ نے دی تھی۔

....../110