7 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوج اور سیاسی جماعتوں سمیت کوئی بھی ھندوستان کے خلاف نہیں ۔

ابنا: اسلام آباد سے ھمارے نمایندے کی رپورٹ کے مطابق مشاہد حسین سیدنے آج اسلام آباد میں تجارت و سرمایہ کاری کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی صدی ہے، سارک ممالک میں قابل ذکر معاشی طاقت ہے ، خطے کے ممالک میں افغانستان کے امن اور ترقی کے لیے تعاون ہونا چاہیے ، یورپین پارلیمنٹ ہو سکتی ہے تو ایشیاکی پارلیمنٹ کیوں نہیں ہو سکتی ، مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج چیف جسٹس افتخار محمد چودھری صدر اور آرمی چیف سے زیادہ طاقت ور ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110