ابنا: کراچي ميں قاتلوں کي پہنچ سے کوئي دور نہيں۔ دن چڑھا ہو یا شام ڈھل رہی ہو قاتل جسے چاہتے ہيں مارديتے ہيں۔
گلبہارميں ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کی اورشيرمال ہاوس پر بيٹھے سابق يو سي ناظم انتظارعلوي کو ابدی نیند سلا دیا۔
ناظم آباد گول مارکیٹ میں بھی قاتلوں نے گولیاں برسائیں اور ایم کیو ایم کے تنظیمی عہدیدارعابد کی جان لے لی۔ ان کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کارکن بھی پہنچ گئے۔
گلشن معمارميں گولیاں چلیں۔ اور نشانہ بنے پان کے کيبن پر بيٹھے پچپن سالہ علي گوہر۔
نیپئرروڈ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
رامسوامی سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا اور بد ترین تشدد کے بعد قتل کیا گيا۔
گلستان جوہر میں سعدی ٹاؤن کی جھاڑیوں سے بھی ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
سائٹ کے علاقے میں بھی ايک شخص جان سے گيا۔
نيوٹاون ميں گاڑي چھیننے والے تين ملزمان کو موٹرسائيکل سوار پوليس اہلکاروں نے روکنے کي کوشش کي تو۔ انہوں نے فائرنگ کردي۔ جوابي فائرنگ ميں ايک ملزم مارا گيا۔ دو فرارہوگئے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے گلستان جوہر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتارملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مارکرمزيد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فرار ہونے کی کوشش میں ایک ملزم پانچویں منزل سے گرکرہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی فاروق ایوان کے مطابق ملزمان نے شہر میں ہونے والی مختلف بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
/110
7 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 370711
کراچی: کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار ديا گيا۔ پوليس مقابلے ميں ايک ڈاکو بھي مارا گيا۔ جبکہ فرار کی کوشش میں ایک ملزم پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔