6 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے پاکستان کے ساتھ ذرائع ابلاغ کی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق رامین مہمان پرست نے اسلام آباد میں پاکستان کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات رشید احمد چودھری سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنے تاریخی اور تہذیبی اشتراکات نیز بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کے پیش نظر میڈیا تعاون میں توسیع لانا چاہیے۔ مہمان پرست نے اسی طرح مغرب کی ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے کےلئے اسلامی ملکوں کے ذرایع ابلاغ کے باہمی تعاون اور یکجہتی پر بھی زور دیا۔ اس ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ذرائع ابلاغ کی سطح پر تعاون کرنے کو تیار ہے۔ واضح رہے رامین مہمان پرست نے گذشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان کے سرکاری ٹی وی ادارے کے سربراہ یوسف بیگ مرزا سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات میں فروغ لانے پر زور دیا گيا تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایک وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110