4 دسمبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے معروف شیعہ وکیل سید عابد مسعود نقوی ایڈوکیٹ امریکا سعودی نواز کالعدم تکفیری دہشت گردوں کے کارندوں سے اندھادھند فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: دہشت گردی کا یہ واقعہ لاہور کے انتہائی گنجان آباد علاقے فرید کوٹ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب سید عابد مسعود نقوی ایڈوکیٹ معمول کے مطابق دفتر کی جانب جارہے تھے۔ نقاب پوش مسلح دہشت گردوں نے دونوں اطراف سے ان کی گاڑی کو گھیر کر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ سید عابد مسعود نقوی ایڈوکیٹ کو شدید زخمی حالت میں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سید عابد مسعود نقوی ایڈوکیٹ شیعہ قومیات میں بہت اہم کردار رکھتے ہیں اور ملّی سطح پر آپ نے بیش بہا قانونی خدمات انجام دی ہیں۔۔۔۔۔۔/110