4 دسمبر 2012 - 20:30

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف شیعہ مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کراچی اور کويٹہ میں شعیہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ،عزاداری سیدالشھداء کے خلاف ہونے والی سازش، کراچی اور لاڑکانہ میں شیعہ خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماء مرزا یوسف حسین نے کل آل شیعہ پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل اس کانفرنس میں آیندہ کےلایحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ مرزا یوسف حسین نے اسی طرح کہا کہ 14دسمبر کو کراچی کے ایم،اے جناح روڈ پر  ٹارگٹ کلنگ اور عزاداری سیدالشھداء کے خلاف ہونے والی سازش کے خلاف غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110