4 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے کہا ہے کہ علم و ٹیکنالوجی کے میدان میں ملت ایران کی نمایاں ترقی اجارہ دارانہ پالیسیوں کے حامل ممالک کے لئے باعث تشویش ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد رضا رحیمی نے آج قرقیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں قرقیزستان کے وزیر اعظم جان توروصاتی بالدیوف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پابندیوں کے حالات میں بھی علم و ٹیکنا لوجی کے میدان میں ایران کی کامیابیوں نے اجارہ دارانہ پالیسیوں کے حامل مغربی ممالک کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔انہوں نے ایران اور قرقیزستان کے درمیان دیرینہ  تعلقات اور تاریخی اور ت‍قافتی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون میں فروغ دونوں ملکوں کی اقوام کی ترقی و پیشرفت اور فلاح و بہبود کا باعث بنے گا۔اس ملاقات میں قرقیزستان کے وزیراعظم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کا ملک مختلف میدانوں میں ایرانی ٹیکنالوجی اور تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے کہا کہ قرقیزستان ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات میں توسیع و فروغ کے لئے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی شنگھائي تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے گيارہویں اجلاس میں شرکت کے لئے آج صبح بشکیک پہنچے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110