ابنا: پاکستان میں مہنگے پیٹرول سے بچنے کے لیے گاڑی مالکان کو سی این جی کے حصول میں خون جلانا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے کبھی سی این جی کی لوڈشیڈنگ سے تو کبھی مالکان کی جانب سے پمپ بند ہونے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سندھ میں سوئی سدرن نے 48 کے بجائے 24 گھنٹے بعد سی این جی پمپس کو گیس بحال کرنے کا اعلان توکیا لیکن عوام کی خوشی جلد ہی غم میں بدل گئی جب شہرکراچی کے بیشتر اسٹیشنز بند ہونے کے باعث کھلے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئیں۔ اس سے ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔پشاور میں جہاں حکومت مہربان ہے اور یہاں سرکاری طور پر سی این جی کی کوئی بندش نہیں وہاں بھی اسٹیشنز مالکان نے پمپس بند کرکے عوام کو سخت پریشان کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے سی این جی کی زائد قیمتوں کا فارمولا بھی پیش کردیا گیا لیکن اسٹیشنز مالکان ایسی ناراض دلہن کی طرح ہیں جنھیں منانے ہر کوشش بے سود نظر آرہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110