ابنا: صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت احمدی نژاد نے تھران میں پاکستان کے مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ ملاقات میں مختلف شعبوں خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبے میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے اور وسیع تعاون کو دونوں ملکوں کے لئے اہم قرار دیا۔
صدر مملکت محمود احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایران کسی بھی قسم کی محدودیت کا قائل نہیں امید ظاہر کی دونوں ملکوں کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی سطح اس جگہ تک پہنچنی چائیے کہ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ اپنی ضرورت کے بڑے حصے کو پورا کیا جاسکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے اسی طرح پاکستان کی سرزمین میں گیس پائپ لائن منصوبے کے کام کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچنا چائیے اور یہ منصوبہ دونوں ملکوں کی فلاح و بہبود میں مددگارثابت ہوگا ۔ پاکستان کے مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بھی اس ملاقات میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے کام میں پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایران کے ساتھ تمام شعبوں خاصطور سے انرجی کے شعبے میں اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے میں مصمم ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔/110