28 نومبر 2012 - 20:30

صہیونی ریاست نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کل (بدھ کے دن) فلسطینی ماہیگیروں کی ایک کشتی کو دھماکہ کرکے تباہ کردیا جبکہ ایک اور کشتی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی ریاست کی فوج نے آج دو پہر غزہ پٹی کے شمال مغربی سواحل کے قریب، جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرملکی امن کارکنوں کو منتقل کرنے والی فلسطینیوں کی ایک کشتی پر قبضہ کرلیا جبکہ "خضر جمال بکر" نامی ایک اور فلسطینی کی کشتی کو دھماکے سے تباہ کیا۔ صہیونی بحریہ نے اس موقع پر 9فلسطینی ماہیگیروں کو گرفتار بھی کیا۔جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق فلسطینی ماہیگیر غزہ کے ساحل سے 6 میل تک ماہیگیری کرسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔/110