ابنا: صہیونی ذرائع کے مطابق صہیونی وزیر جنگ ایہود باراک نےآج ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں اپنے سیاسی کیریئر کے خاتمے کا اعلان کیا۔ صہیونی اخبار "یدیعوت آحارونوت" نے بھی اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ایہود باراک نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیر جنگ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔اس اخبار کے مطابق پریس کانفرنس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئي ہے اور ایہود باراک نے اپنے آج کے تمام پروگرام منسوخ کردئيے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایہود باراک نے ایسے حالات میں اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے غزہ پٹی پر طویل مدت تک جاری رہنے والے حملوں کی دھمکی دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110