اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ یاسر عرفات کی قبر گشائی کی گئی ہے تا کہ ان کی میت کے نمونے لئے جائیں گے اور ان پر زہر یا تابکاری کے اثرات پانے کے لئے ان پر مختلف قسم کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔فلسطینی حکام نے سابق صدر یاسر عرفات کی قبر کشائی منگل کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کو شبہ ہے کہ یاسر عرفات کو اسرائیل نے 2004ء میں پلوٹونیم کے ذریعے قتل کروایا تھا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں یاسر عرفات کی ٹوپی اور لباس سے تابکاری کے اثرات کا پتہ لگایا گیا ہے جس کے بعد اس شبہے نے زور پکڑ لیا ہے کہ یاسر عرفات کا انتقال بیماری کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ انہیں غاصب صہیونی ریاست نے قتل کردیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
23 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 367382
بعض شواہد سے معلوم ہوا تھا کہ فلسطین کی تنظیم آزادی (پی ایل او) کے قائد اور فلسطینی اتھارٹی کے سابق صدر یاسر عرفات کے قتل کے شواہد سامنے آنے کے بعد ان کی اہلیہ سوہا عرفات نے قبر کشائی کی اجازت دے دی ہے۔