ابنا: ایران میں نویں محرم کا دن حضرت امام حسین ع کے بھائي اور ایثار و صداقت ، فداکاری ، دلاوری اور شجاعت کے پیکر حضرت ابوالفضل عباس کے ساتھ مختص کیا گيا ہے۔ ایران بھر میں عزادار جلوس ہائے عزا نکال کر کربلا والوں خصوصا حضرت عباس ع کی یاد منا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایران کے مقدس شہر مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں عزاداروں کا جم غفیر حضرت عباس علیہ السلام کی یاد میں ماتم اور عزاداری میں مصروف ہے۔ قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کے روضۂ اقدس میں بھی عزادار ماتمی دستوں کی صورت میں آرہے ہیں اور مسلسل عزاداری میں کررہے ہیں جبکہ تہران ، شیراز ، کرمان ، یزد ، اصفہان اور زنجان اور زاھدان میں بھی عزاداروں کی ایک بڑی تعداد کربلاوالوں کے غم میں عزاداری میں مصروف ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹی وی چینلز خصوصی پروگراموں کے علاوہ کربلائے معلی سے براہ راست پروگرام نشر کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
23 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 367346
اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان اور ھندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نویں محرم کے جلوس ہائے عزا برآمد ہوئۓ اور اس وقت شب عاشورکی مجالس منعقد ہو رہی ھیں اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔