20 نومبر 2012 - 20:30

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے نمائندگان کی موجودگی میں تنزانیا کے شہر دارالسلام میں مسجد " الغدیر " کا افتتاح کیا گیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے نمائندوں کی موجودگی میں تنزانیا کے شہر دارالسلام کے شیعوں کے لیے مسجد "الغدیر" کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے شورائے عالی کے رکن حجت الاسلام والمسلمین محمد عراقی، سیکریٹری جنرل کے مشیر عباس حیدر، تنزانیا میں مقیم ایرانی سفیر، علاقائی علماء اور شیعہ، سنی نمازی شریک تھے۔ چند سال قبل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل جناب حجت الاسلام والمسلمین اختری کے دورہ تنزانیہ کے دوران مقامی  لوگوں نے دارالسلام شہر میں مسجد تعمیر کرنے کی اپیل کی تھی؛ جو مخیر حضرات کی مدد، ایک ایرانی انجنئیر کے زیر نگرانی  اور اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کی خاص توجہ اور دلچسپی کی بنا پر یہ مسجد پایہ تکمیل کو پہنچی۔ولی زادہ ، دہقان ا ور علم الھدی اس کار خیر اور صدقہ جاریہ میں شریک ہونے کی سعادت رکھتے ہیں۔اسی طرح عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے ساتھ تنزانیا سفر پر جانے والی ٹیم نے "کیباها" شہر میں موجود شیعہ مدرسے کا دورہ کیا۔ حجت الاسلام عراقی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ مدرسہ 12 سال پہلے "حج صاحب" نامی مخیر کی مدد  سے بنایا گیا اور اب 500 بچے، بچیاں اس مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس مدرسے  میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور تعلیم حاصل کرنے والے شیعہ، سنی اور مسیحی بچوں کی معارف اہل بیت (ع) کے مطابق تربیت کی جاتی ہے۔ عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی ٹیم نے تعلیمی، ثقافتی اور اجتماعی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مقامی علماء کی حمایت پر تاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110