18 نومبر 2012 - 20:30

غزہ کے علاقے میں صہیونیوں نے ایک گھر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد شہید ہوگئے۔

اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غاصب یہودی ریاست نے غزہ پر تازہ ترین حملوں کے ضمن میں حی الرضوان کے علاقے میں "الدلو" خاندان کے ایک گھر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں اس خاندان کے 14 افراد شہید ہوئے جن میں تین خواتیں اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ پر صہیونی حملوں میں اب تک 70 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین، بچوں اور نہتے افراد کی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی صدر شمعون پیرز نے حال میں شام کے بچوں کے لئے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شام کے بچوں کے قتل کو برداشت نہیں کرپا رہا ہے حالانکہ شام کے بچے بھی صہیونیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں۔