ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے غزہ پٹی پر آج اپنے تازہ حملے تیونس کے وزیر خارجہ رفیق الاسلام کے دورہ غزہ کے موقع پر کئے۔ رپورٹ کے مطابق تیونس کا ایک وفد ، جس کی قیادت وزیر خارجہ رفیق الاسلام کر رہے ہیں ، غزہ کے دورے پر ہے۔ اس وفد میں تیونس کے گيارہ دیگر وزرا بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز مصر کے وزیر اعظم ہشام قندیل نے بھی غزہ پٹی میں جنگ بندی کے قیام کی کوششوں کے مقصد سے اس علاقے کا دورہ کیا تھا اور کل بھی اسرائيلی طیاروں نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے بعض علاقوں پر بمباری کی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔/110
17 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 365601
صہیونی ریاست نے تیونس کے وزیر خارجہ رفیق الاسلام کے دورہ غزہ کے موقع پر ایک بار پھر غزہ پٹی پر حملے کئے ہیں۔