11 نومبر 2012 - 20:30

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شیخ صادق آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،دین اور اقدار کی بنیاد پرانسانی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ شیخ صادق آملی لاریجانی نے آج تہران میں ارمنستان کے وزیر قانون ہرائر توماسیان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران کی طرف سے انسانی حقوق کی حمایت دین  اور اقدار کی بنیاد پر ہے جبکہ مغرب، انسانی حقوق کو دوسروں کے خلاف ایک حربے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ،انسانی حقوق کی رعایت کو ایک حقیقی بنیادی اصول سمجھتا ہے۔آیت اللہ لاریجانی نے انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کے دوہرے رویہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اوسطا" ہر سال ایک بار مکمل آزاد انتخابات منعقد ہوتے ہیں علاقے کے بعض ممالک میں حتی ایک بار بھی انتخابات منعقد نہیں ہوئے ہیں جبکہ ان کو مغربی ممالک ، خاص طور سے ، امریکہ کی پوری حمایت حاصل ہے۔اس موقع پر ارمنستان کے وزیر قانون نے اپنے دورۂ ایران پر خوشی کا اظہار کیا اور دینی اقلیتوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے اچھے رویہ کو سراہتے ہوئے اپنے ملک کی طرف سے ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110